فیس بک انتطامیہ نے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن میسینجر پر گزشتہ ہفتے خاموشی سے تبدیل کرکے کئی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا
اگرچہ آپ بھی فیس بک میسینجر کے صارفین ہیں تو آپ کے میسینجر پر بھی یہ تبدیلی آئی ہوگی اور اگر اتفاق سے کسی صارف کا میسینجر اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں جلد ہی ان کا بھی میسینجر ازخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا جی ہاں، فیس بک میسینجر انتظامیہ نے ایک بار پھر میسینجر کا ڈیزائن تبدیل کرکے اسے صارفین کے استعمال کے لیے مزید آسان بنادیا۔
اگرچہ فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج کو سب کے لیے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہےنئی تبدیلی سے صارفین کو آسانی ہوگی
فیس بک میسینجر پر حال ہی میں کی جانے والی تبدیلی کا اعلان مئی 2018 میں کیا گیا تھا اور اکتوبر 2018 میں میسینجر میں کئی واضح تبدیلیاں کرکے اسے بلکل تبدیل کردیا گیا تھا تاہم اب اسے مزید تبدیل کرکے صارفین کے لیے آسانی کردی گئی ہےاب فیس بک میسینجر صارفین موصول ہونے والے پیغامات کو واضح انداز میں پڑھنے سمیت آن لائن افراد کو جلد سرچ کر سکیں گے۔
فیس بک انتطامیہ نے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن میسینجر پر گزشتہ ہفتے خاموشی سے تبدیل کرکے کئی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا
Reviewed by Shama naaz
on
06:37
Rating:

No comments