چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں بچوں کے جگر اور گردوں کی پیوند کاری کے لیے ادارے کی عدم موجودگی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لاہور میں بچوں کے جگر اور گردوں کی پیوند کاری کے لیے ادارے کی عدم موجودگی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کے بینچ نے وزیر صحت پنجاب کو متعلقہ سیکریٹریز کے ہمراہ منصوبے کے ساتھ 6 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا،،
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں آج تک بچوں کے جگر اور گردوں کے پیوند کاری کی کوئی علاج گاہ نہیں، حکومتوں نے ایسے بچوں کو علاج گاہ دینے کے بجائے اورنج لائن ٹرین بنانے کو ترجیح دی ہے
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں بچوں کے جگر اور گردوں کی پیوند کاری کے لیے ادارے کی عدم موجودگی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی
Reviewed by Shama naaz
on
08:22
Rating:

No comments