سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں منصف اعلٰی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبوں کے گورنرز، سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، وفاقی وزار، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا حلف برداری کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ پہنچے اور اپنے چیمبر میں ضروری سرکاری امور نمٹائے۔
اس تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی، شمالی قبرص کے سپریم کورٹ آف ترک جمہوریہ کے صدر نرین فردی سیفک، نائیجیریا کی بورنو ریاست کے چیف جج کاشیم زنہ، سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف انڈیا اور صدر گورننگ کمیٹی آف کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ جسٹس مادان بھماراؤ لوکر، ان کی اہلیہ سویتہ لوکر اور کینیڈا کے کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے بانی صدر اور سابق جج سندرا ای اوکسنر کو دعوت دی گئی تھی
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بات کی جائے تو ان کا کیریئر تقریباً 2 دہائیوں پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے 55 ہزار کیسز سے زائد میں فیصلے دیے جبکہ 2014 سے ان کی سربراہی میں ایک خصوصی بینچ نے 10 ہزار سے زائد مجرمانہ نوعیت کے کیسز کا فیصلہ دیا۔
گزشتہ روز سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا تھا، جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنی مدت ملازمت کے لیے ایجنڈے کا تعارف کرایا تھا انہوں نے یہ مشاہدہ کیا تھا کہ ’کامیاب حکومتیں مالی مسائل کے سبب ججز اور مجسٹریٹ کی تعداد میں مناسب اضافہ کرنے میں ناکام رہیں‘ اور پورے ملک کی تمام عدالتوں میں 3 ہزار ججز اور مجسٹریٹس کے لیے 19 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث یہ وقت ہے کہ کچھ بڑے اور سخت فیصلے لیے جائیں جیسا کہ ’قانونی چارہ جوئی کو کم کرنے، غیر ضروری تاخیر ختم کرنے اور کام کے بوجھ کو تقسیم کرنے سمیت مجموعی طور پر عدالتی نظام کی تنظیم نو کے لیے ساخت اور نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں منصف اعلٰی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Reviewed by Shama naaz
on
00:40
Rating:

No comments