جاڑے میں دیدہ زیب ملبوسات خواتین کیلئے سردیوں کی سوغات
سردی نے دھوم مچائی تو گرم ملبوسات کے کاروبار سے وابستہ دکانداروں کی چاندی ہو گئی ہے
خواتین کی دلچسپی رنگا رنگ اور گرم ملبوسات کی خریداری پر زیادہ کر رہی ہیں دکانداروں نے بھی گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے اپنی دکانوں میں دیدہ زیب رنگوں کی گرم کپڑے سجا رکھی ہیں
دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کا گرم ملبوسات کی خریداری میں رجحان بڑھ گیاہے اس سال سردیوں میں سب سے زیادہ کھدر اور کرنڈی خواتین بے حد پسند کر رہی ہے کھدر کی خریداری کے لیے خواتین بازاروں کا رخ کر رہی ہیں جہاں مختلف کڑھائی والے تھیری پیس کھدر کی سوٹ موجود ہیں،
مذید پڑھیں،،
خریداروں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈی ہوا سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات خریدنا ضروری ہے مارکیٹ میں جدید اور خوشنما ڈیزائنز کے ملبوسات کی ورائٹی دستیاب ہے جو خواتین کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے سردیوں میں خواتین زیادہ مہنگے اور گرم ملبوسات کی خریداری کرتی ہیں اس سال گزشتہ سال کی نسبت ملبوسات کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں،
گرم ملبوسات نہ صرف آپ کو سردی سے بچاتی ہیں بلکہ آپ کی شخصیت میں بھی چار چاند لگا دیتے ہیں اس لیے سردیوں میں ملبوسات کی خریداری زیادہ کی جاتی ہے ۔
جاڑے میں دیدہ زیب ملبوسات خواتین کیلئے سردیوں کی سوغات
Reviewed by Shama naaz
on
03:17
Rating:

No comments