پاکستان نے کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ٹریننگ مشق کا حصہ ہے جو 24 جنوری، 28 اور 31 جنوری کا سنگل شوٹ پر محیط ہے بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کے دوسرے مرحلے کا مقصد بامقصد پروازوں کی صلاحیتوں، دشمن کے علاقے تک رسائی کی صلاحیت اور انفراسٹرکچر منیجمنٹ کی پڑتال کرنا ہے

نصر بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک فورسز کے کمانڈر، چیئرمین نیسکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز موجود تھے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر انجینئرز، جوانوں اور سائنسدانوں کی تعریف کی انہوں نے تمام متعلقہ افراد کی پیشہ وارانہ کامیابیوں اور کوششوں کی تعریف کی جس سے ہتھیاروں کے کامیاب نظام کا آغاز ممکن ہو سکا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور سروسز چیف نے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر جوانوں کو مبارکباد پیش کی


آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی جس کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاریوں کو آزمانا ہے بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ سے آرمی کی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔


پاکستان نے کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا پاکستان نے کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا Reviewed by Shama naaz on 05:54 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →