پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر واپسی ہوئی ہے



قومی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)آصف علی بابر اعظم فہیم اشرف فخر زمان حسن علی حسین طلعتعماد وسیم محمد عامرمحمد حفیظ صاحبزادہ فرحان شاداب خان شاہین آفریدی شعیب ملک عثمان شنواری


ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے والی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز میں جگہ نہ بنانے والے آصف علی اور صاحبزادہ فرحان بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد واپسی چلے جائیں گے

جارحانہ بلے بازی کرنے والے آصف علی نے جنوبی افریقہ کی مزانسی سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی، جہاں انہوں نے کیپ ٹاؤن بلٹز کے لیے 180 سے زائد کے اسٹرائک ریٹ سے 150 رنز اسکور کیے آصف علی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 16 میچز کھیل ہیں جس میں انہوں نے 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے حساب سے 237 رنز اسکور کیے ہیں،

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کے لیے کھیلے گئے اپنے 3 ٹی ٹوئنٹی میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی لیکن اپنے کیریئر کے 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 452 رنز اسکور کیے ہیں۔

ٹیم کے حوالے سے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز پالیسی کے ساتھ آگے جاتے ہوئے وننگ کمپینیشن برقرار رکھاانہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ توجہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پر ہے لیکن ہم آئندہ سال کے دوسری ششماہی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں قومی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ جوہانسبرگ میں 3 فروری اور آخری ٹی ٹوئنٹی 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر واپسی ہوئی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر واپسی ہوئی ہے Reviewed by Shama naaz on 00:48 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →