فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا اور دہشت گردی میں بھی کمی آئی قائد حزب اختلاف شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی عدالتوں کے کردار اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے
کہ اگر حکومت نے فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر رابطہ کیا تو سوچ بچار کریں گے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل کو رد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا،
ان کا کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ نواز شریف کی دوسری پٹیشن پر فیصلہ ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہییے اور اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ اپیل سنے گی اور عدالت سے انصاف کی امید ہے،
فوجی عدالتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی اورفوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا اور دہشت گردی میں بھی کمی آئی۔
فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا اور دہشت گردی میں بھی کمی آئی قائد حزب اختلاف شہباز شریف
Reviewed by Shama naaz
on
05:30
Rating:

No comments