وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے اور دونوں برادرانہ ممالک ہیں


 وزیر اطلاعات نے اپنے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ 2019 ملک میں اقتصادی تبدیلی کا سال بننے جارہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان ملک کی لوٹے وسائل کی واپسی پر کوئی ڈیل یا معاہدہ نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھادیا ہے اور اپنی پالیسیوں کے ذریعے مالیاتی خسارہ کو بھی کم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواجوانوں کے لیے جلد ہی ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کی جائیں گی جبکہ غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے کیونکہ یہ پی ٹی آئی حکومت کا وعدہ ہے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انہیں حوالہ یا ہنڈی کے بجائے قانونی طریقے کے ذریعے غیرملکی زرمبادلہ بھیجنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لینڈ مافیا سے قبضہ کی گئی زمین واگزار کروائی ہے، احتساب پی ٹی آئی کا انتخابی نعرہ تھا جسے جاری رکھا جائے گا اگر تو آپ کی توند نکل آئے تو یقیناً شخصیت کا سارا تاثر خراب ہوجاتا ہے اور ذہنی پریشانی الگ ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے اور دونوں برادرانہ ممالک ہیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے اور دونوں برادرانہ ممالک ہیں Reviewed by Shama naaz on 02:26 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →