بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے مرور میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 16 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی اطلاعات کے مطابق کوئلے کی کان گیس دھماکے کے نتیجے میں بیٹھ گئی جس کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئیں اور ملبے تلے دبے ایک کان کن کی تلاش جاری ہے ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران جاں بحق 6 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 6 کو زخمی حالت میں نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ عتیق اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار جائے وقوع پر پہنچے اور امدادی کام کی نگرانی کی کان کنوں کو بچانے کے لیے جاری امدادی کام میں فرنٹیئر کور (ایف سی)، لیویز اور کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔
بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے مرور میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 16 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Reviewed by Shama naaz
on
12:17
Rating:

No comments