پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کو روک دیا تقریبا 50 ہزار اساتذہ کو تبادلوں کے لیے انتظار کرنا پڑے گا
اساتذہ جن کی درخواستیں اس وقت زیرِ التواء ہیں، کو اپنے تبادلے یا تعیناتی کے لیے انتظار کرنا پڑے گاتمام ضلعی تعلیمی حکام (ڈی ای اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قسم کے تبادلے کے احکامات جاری نہیں کیے جائیں کیونکہ اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی کی ٹریننگ کے لیے تعینات کیا جائے گا تاہم محکمے کی جانب سے تبادلے کے لیے ضروریات کو پورا کرنے کا کام جاری رہے گا سی ای اوز کو حکم جاری کیا گیا کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کو فوری طور پر روکا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اساتذہ کے بڑی تعداد میں تبادلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہےسی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تبادلوں کی درخواستوں پر کام جاری رکھا جائے تاہم محکمے کی جانب سے مزید ہدایات جاری نہ کیے جانے تک احکامات جاری نہیں کیے جائیں۔
تبادلوں اور تعیناتی کو ای سی پی کے ٹریننگ پروگرام کے پیش نظر روکا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے بعد وہ تبادلوں اور تعیناتی کا دوبارہ آغاز کردیں گے خیال رہے کہ تقریبا 50 ہزار اساتذہ کو تبادلوں کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔
پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کو روک دیا تقریبا 50 ہزار اساتذہ کو تبادلوں کے لیے انتظار کرنا پڑے گا
Reviewed by Shama naaz
on
23:43
Rating:

No comments