چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس


جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو طلب کرلیا، از خود نوٹس کی سماعت 11 مئی کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی علاوہ ازیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ چرچ حملے کے متاثرین کو امداد نہ ملنے کا بھی نوٹس لے لیا اور چیف سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا، اس نوٹس کی سماعت بھی 11 مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے میں نامعلوم مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ مزدور علاقے میں قائم ایک موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے کہ مسلح شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔ اس واقعے کے بارے میں لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ شرپسند عناصر فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گئے تھے لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو فرقہ وارانہ کشیدگی اور شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے یہاں مختلف تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے اغوا اور قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس Reviewed by Shama naaz on 05:30 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →