پنجاب میں بارش نے موسم کیا بدلا شہریوں نے کھانے پینے کا شوق بھی جوبن پر آگیا شہریوں گرما گرما پکوڑوں کے ساتھ بھیگے موسم کا لطف اٹھایا کھانے کے شوقین افراد کا کہنا ہے بارش میں گر م پکوڑے بھی مل جائیں، تو اور کیا چاہئیے۔
آج ہم آپ کو پکوڑے بنانے کی مختلف تراکیب بتائیں گے ، جو بارش کا لطف دوبالا کردیں گے۔
شاہی پکوڑے
اجزا
بریڈ یا نان
بیسن- 2 کپ
پیاز – ایک کپ ( باریک کٹی
سبز مرچیں – 3 سے 4 عدد
سبزدھنیا – آدھا کپ
اناردانہ – حسب ضرورت
ترکیب
اپنی مرضی سے حسبِ ضرورت بریڈ کے پیس لے لیں اورپھر ایک سلائس کے دویاچارپیس کاٹ لیں۔
اب چاہیں تو بیسن کا سادہ آمیزہ نمک مرچ مصالحے ڈال کربنا لیں ورنہ دوسری صورت بیسن میں باریک کٹا پیاز، سبز مرچیں، نمک، سرخ مرچیں، تازہ سبزدھنیا اوراناردانہ حسبِ ضرورت ڈال کرآمیزہ تیارکرلیں۔
آمیزہ تیار کرنے کے بعداس میں کٹے ہوئے بریڈ سلائس کو ڈبوکرڈیپ فرائی کرلیں۔
مزیدارشاہی پکوڑے تیارہیں چٹنی اورکیچپ کے ساتھ افطار پر پیش کیجئے اورخوب داد وصول کیجئے۔
بریڈ موجود نا ہونے کی صورت میں نان کے پیس لے کراس سے بھی شاہی پکوڑے بنائے جاسکتے ہیں۔
چائینیز پکوڑے
اجزا
بینگن ۔ 2عدد
پھول گوبھی 1 پھول چھوٹا
مشرومز 1 کپ
آلو 2 عدد
پیاز 2 عدد
شملہ مرچ 3 عدد
میدہ 2 کپ
لال مرچ 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاوڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا جوس 2کھانے کے چمچ
پانی 1 کپ
تیل حسب ضرورت
اجینو موتو 1 چائے کا چمچ
ترکیب
ایک پیالے میں میدہ ، سفید زیرہ نمک لال مرچ لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں ، بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں ،گوبھی کے پھول الگ کرلیں پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں اب ان سب کٹی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں ،ایک پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کر کے تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔
سبزیاں تھوڑی تھوڑی کرکے فرائی کریں اور جب یہ پکوڑوں کی طرح فرائی ہوجائیں تو نکال لیں اور نوش کریں۔
پنجاب میں بارش نے موسم کیا بدلا شہریوں نے کھانے پینے کا شوق بھی جوبن پر آگیا شہریوں گرما گرما پکوڑوں کے ساتھ بھیگے موسم کا لطف اٹھایا کھانے کے شوقین افراد کا کہنا ہے بارش میں گر م پکوڑے بھی مل جائیں، تو اور کیا چاہئیے۔
Reviewed by Shama naaz
on
01:52
Rating:

No comments