ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ریسلر کو اس کمپنی کی سب سے بڑی چیمپئن شپ مقابلے میں شرکت کا موقع مل رہا ہے
پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی جو کافی عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام 205 لائیو میں کروزر ویٹ کلاس میں شامل تھے، ممکنہ طور پر رائل رمبل ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈینیئل برائن کے مدمقابل آنے والے ہیں
اور یہ میچ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے ہوگا گزشتہ شب اسمیک ڈاﺅن میں مصطفیٰ علی نے آندرے کائن الماز کو ایک مقابلے میں شکست دی تھی، جس کے بعد وہ واپس جارہے تھے تو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن نے پیچھے سے اچانک حملہ کردیا مصطفیٰ کچھ عرصے پہلے ہی اسمیک ڈاﺅن کا حصہ بنے اور اپنے پہلے میچ میں ڈینیئل برائن کو نان ٹائٹل میچ میں شکست دینے کے قریب پہنچ گئے جبکہ گزشتہ ہفتے ایک ٹیگ ٹیم میچ میں مصطفیٰ علی نے ڈینیئل برائن کو چت کیا۔
اور اب ایسا لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ان دونوں ریسلرز کے درمیان رائل رمبل ایونٹ کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا مقابلہ رکھنے والی ہے اگرچہ مصطفیٰ علی کروزر ویٹ چیمپئن شپ تو جیتنے میں ناکام رہے مگر انہیں ہارٹ آف 205 لائیو کی عرفیت دی گئی تھی جس کی وجہ انی صلاحیت اور میچز تھے
اب وہ کروزر ویٹ ڈویژن سے نکل کر اسمیک ڈاﺅن کے رکن بن چکے ہیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کو چت کرکے وہاں اپنے کیرئیر کا بہترین آغاز کیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ریسلر کو اس کمپنی کی سب سے بڑی چیمپئن شپ مقابلے میں شرکت کا موقع مل رہا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
09:15
Rating:

No comments