فروری کی 14 تاریخ کو فیصل آباد میں ویلنٹائن ڈے کو سسٹرز ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دیے جائیں گے


فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال رندھاوا نے 14 فروری کو  مذہبی روایات کے فروغ کےلیے ’ سسٹرز ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے دیگر اراکین کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے تحت ’ سسٹرز ڈے ‘ کے موقع پر کیمپس میں موجود طالبات کو اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ وہ پریقین نہیں کہ سسٹرز ڈے منانے کی تجویز کو سراہا جائے گا یا نہیں لیکن ان کا ماننا تھا کہ یہ تجویز پاکستان کی ثقافت اور اسلام سے مطابقت رکھتی ہے ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ اکثر افراد نے ویلنٹائنز ڈے کو خطرے میں تبدیل کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں سوچتا ہوں کہ اگر کوئی خطرہ ہے تو آپ اسے ایک موقع میں تبدیل کردیں ،


وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں خواتین کا اہم مقام ہے صنفی بااختیاری کے اس دور میں مغربی خیالات فروغ پارہے ہیں لیکن بہترین صنفی بااختیاری اور کام کی تقسیم ہمارے مذہب اور ثقافت میں ہےظفر اقبال رندھاوا نے دعویٰ کیا کہ ’سسٹرز ڈے کی مدد سے ایک اچھا تصور فروغ پائے گا اور لوگوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان میں بہنوں کو کتنی محبت دی جاتی ہے۔

انہوں نے پوچھا کیا کہ کیا بہن اور بھائی کی محبت سے عظیم کوئی محبت ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سسٹرز ڈے شوہر اور بیوی کے درمیان محبت سے زیادہ اہم ہے،

 14 فروری کو دنیا بھر میں ویلنٹائنز ڈےمنایا جاتا ہے لیکن یہ عالمی تہوار سالوں سے پاکستان میں ایک متنازع موضوع ہے ، اکثر افراد اس کی حمایت کرتے اور مناتے بھی ہیں تاہم دیگر افراد کی جانب سے اس دن کے خلاف احتجاج بھی کیا جاتا ہے۔

فروری کی 14 تاریخ کو فیصل آباد میں ویلنٹائن ڈے کو سسٹرز ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دیے جائیں گے فروری کی 14 تاریخ کو فیصل آباد میں ویلنٹائن ڈے کو سسٹرز ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دیے جائیں گے Reviewed by Shama naaz on 09:53 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →