سپریم کورٹ نے معروف اینکر پرسن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا



جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی اپیل پر سماعت کی سماعت کے دوران جسٹس منظور احمد ملک نے استفسار کیا کہ اس کیس کا ریکارڈ آیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے بتایا کہ نہیں ریکارڈ نہیں آیا۔
اس پر جسٹس منظور احمد نے ہدایت کی کہ وقفے کے بعد کیس کا ریکارڈ لے کر آئیں، جس کےبعد سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا گیا وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی
عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے عدالتی مچلکوں کے عوض منظور کی خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی اس درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میں ایک ناقد اور تجزیہ کار اور حکومتی پالیسی پر کھل کر تنقید کرتا ہوں اور اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے ہمیشہ حکومتی اداروں کی کارروائیوں کا شکار رہا ہوں۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس 20 دسمبر کو ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا میرے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2015 میں بند کر دیا تھا تاہم اب انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ کھول دیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالتِ عظمیٰ درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرے۔

شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے الزام پر رواں سال جون میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے معروف اینکر پرسن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے معروف اینکر پرسن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا Reviewed by Shama naaz on 03:42 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →