چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ میں کرپشن انصاف کا قتل ہے
سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شروع کیے گئے کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا
سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوااس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور، پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین کامران مرتضیٰ سمیت سابق ریٹائر ججز اور صحافی شریک ہوں گے،
فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اہلِ خانہ کو بھی مدعو کیا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل انور منصور نے چیف جسٹس کو خراج عقیدت پیش کیا
انہوں نے سوال کیا کہ عدلیہ نے کہاں دوسرے اداروں کے اختیارات میں مداخلت کی، مقننہ کا کام صرف قانون سازی ہے ترقیاتی فنڈز دینا نہیں اور نہ ہی کسی کا ٹرانسفر یا پوسٹنگ کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا، اور جب اس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے تو پوری قوم نے عطیات دیے انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ عدالت نے آبادی میں اضافے کا اٹھایاچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بطور چیف جسٹس پِسے ہوئے لوگوں کے حقوق کے لیے کام کیا،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہر شخص کو عزت سے زندگی گزارنے کا حق دیا، نادرہ کو خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، نجی ہسپتالوں کی فیسوں پر نوٹس لیا، طیبہ سمیت گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر تشدد کا بھی نوٹس لیا۔
انہوں نے کہا کہ ججوں کا کام انتہائی مشکل ہے، میں نے بھی ججز کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے کام کیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ میں کرپشن انصاف کا قتل ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ میں کرپشن انصاف کا قتل ہے
Reviewed by Shama naaz
on
04:20
Rating:

No comments