ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 1986 کے ڈرگ لیبلنگ اور پیکیجنگ قوانین کی جانب سے بتائے گئے قوائد کے مطابق دوا کی قیمت میں اضافہ اس کے لیبل پر پرنٹ کرنا ہوگا دوسری جانب پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفکچررز ایسوسی ایشن پی پی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادویات ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتون میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں
ڈالر کی قیمت کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا اور پی پی ایم اے ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہی ہے
مینوفکچررز نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر ڈریپ نے ان کی سفارشات کے مطابق قیمتیں نہیں بڑھائیں تو جان بچانے والی ادویات سمیت مختلف دوائیوں کا بدترین بحران پیدا ہوجائے گا ادویات کمپنیوں نے کہا تھاکہ،
روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمپنیاں موجودہ نرخ پر ادویات کی پیداوار جاری نہیں رکھ سکتیں یہ بھی یاد رہے کہ ادویات ساز کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئی تھیں اور پی پی ایم اے چیئرمین نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے ڈریپ اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ 15 روز میں نئی قیمتوں کا تعین کریں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا۔
Reviewed by Shama naaz
on
08:01
Rating:

No comments