سزائے موت کے قیدی نفسیاتی مریض کی پھانسی کیلئے 15 جنوری مقرر



پنجاب کے شہر لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ذہنی 
مرض شیزوفرینیا جس میں مریض کی شخصیت بے ربط، منتشر ہوجاتی ہے میں مبتلا سزائے موت کے قیدی خضر حیات کو تختہ دار پر لٹکانے کی تاریخ 15 جنوری مقرر کردی ہے 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز کے دفتر سے جاری ہونے والے ڈیتھ وارنٹ کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل خضر حیات کو سینٹرل جیل لاہور میں سزائے موت دی جائے گی۔

مجرم خضر حیات کو ساتھی پولیس اہلکار کو قتل کرنے پر اکتوبر 2001 میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جبکہ ٹرائل کورٹ نے دو سال بعد انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

دسمبر 2018 میں لاہور ہائی کورٹ نے خضر کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے لیے ان کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی تھی۔
سزائے موت کے قیدی نفسیاتی مریض کی پھانسی کیلئے 15 جنوری مقرر سزائے موت کے قیدی نفسیاتی مریض کی پھانسی کیلئے 15 جنوری مقرر Reviewed by Shama naaz on 06:32 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →