وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جے آئی ٹی میں نامزد 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای س ایل پر ڈالنے میں جلد بازی سے کام لیا


قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ای سی ایل سے وزرا کے نام نکالنے میں حکومت کی ناکامی پر رد عمل میں کہا کہ ’ ہم نے ای سی ایل پر نام ڈالنے میں جلد بازی دکھائی، حکومت کوئی بھی چیز اب جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام سپریم کورٹ کے حکومت کے باوجود ای سی ایل سے ہٹانے میں تاخیر پر احتجاج کیا گیا۔


پی پی رہنما شازیہ مری نے اجلاس میں پوچھا کہ یہ حکومت آخر کب تک توہین عدالت کرے گی

اس پر شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعت کو مطمئن کرنے کی کوشش میں کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مذکورہ معاملے پر بات چیت کی گئی تھی جس میں حکومت نے تفصیلی فیصلہ آنے تک انتظار کرنے کا سوچا تھا وزیر خارجہ کے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل سے فوری طور پر فہرست سے نام ہٹانے کا نہیں بلکہ ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ای سی ایل سے نام ہٹانے سے انکار نے کیا بلکہ صرف وقت مانگا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جے آئی ٹی میں نامزد 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای س ایل پر ڈالنے میں جلد بازی سے کام لیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جے آئی ٹی میں نامزد 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای س ایل پر ڈالنے میں جلد بازی سے کام لیا Reviewed by Shama naaz on 05:33 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →