صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے 18ویں ترمیم کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں



صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے 18ویں ترمیم کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں اور وہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ،

انہوں نے کہا کہ ملک میں 18ویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ قانون سازی سے تو چیزیں بہتر ہوتی ہیں اور 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختاری دی گئی، لیکن معیار کا تعین وفاق کے پاس ہونا چاہیے تاکہ چاروں صوبوں میں یکساں انداز میں ترقی ہو سکے گی


انہوں نے کہا ہے کہ ہر قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے لیکن 18ویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ

یہ مسئلہ دو حکومتوں کے درمیان ہے جس کا ایوان صدر سے کوئی براہ راست تعلق نہیں، لیکن سندھ سمیت تمام حکومتوں کو بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے کافی کوششیں کیں ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے 18ویں ترمیم کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے 18ویں ترمیم کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں Reviewed by Shama naaz on 18:53 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →