دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی کے کیمبرج یونیورسٹی پریس نے 2019 کے سب سے زیادہ ڈیڈیکیٹڈ پرعزم ترین ٹیچر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں پاکستانی ٹیچر نے بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا


کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے رواں سال کے ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں میں 6 اساتذہ کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی ٹیچر احمد سایاں بھی شامل ہیں

کیمبرج یونیورسٹی پریس کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈز کے لیے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے طلبہ نے سیکڑوں ٹیچرز کو نامزد کیا ابتدائی نامزدگیوں کے بعد موجودہ ٹیچرز، ماہرین تعلیم اور مصنفین پر مشتمل پینل، کیمبرج یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کے بورڈ ارکین نے 6 نامزدگیوں کو مقابلے کے آخری مرحلے کے لیے منتخب کیا۔

حتمی نامزدگیوں کا انتخاب ٹیچرز کے معیار تعلیم، طلبہ کی ہر وقت مدد کرنے کے جذبے، تعلیم میں ان کی دلچسپی بڑھانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی کوشش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا انتخاب بھی طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ان کی انتھک محنت، ہر طالب علم کی مشکل کو انفرادی طور پر حل کرنے کے جذبے اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا۔

حتمی نامزدگی کے لیے منتخب ہونے والے دیگر اساتذہ میں سری لنکا کے انتھونی شیلیا، آسٹریلیا کی کیڈیس گرین، بھارت کے ابھینندن بھٹاچاریا، فلپائن کے جِمرے ڈاپِن اور ملائیشیا کی شارون کونگ فونگ شامل ہیں۔

سال کے 'پرعزم ترین ٹیچر کے انتخاب کے لیے 27 جنوری تک ووٹنگ کا عمل رکھا گیا ہے، جس کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ٹیچر کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی کے کیمبرج یونیورسٹی پریس نے 2019 کے سب سے زیادہ ڈیڈیکیٹڈ پرعزم ترین ٹیچر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں پاکستانی ٹیچر نے بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی کے کیمبرج یونیورسٹی پریس نے 2019 کے سب سے زیادہ ڈیڈیکیٹڈ پرعزم ترین ٹیچر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں پاکستانی ٹیچر نے بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا Reviewed by Shama naaz on 10:35 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →