وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ سمیت 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے


کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارتِ قانون نے بتایا کہ ابھی تک سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ موصول نہیں ہوا، تاہم تحریری فیصلہ آتے ہی اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لے گی،

وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں ہیں لکین پھر بھی اس کا بل اتنا ہی آرہا ہے جتنا نواز شریف کے دورِ حکومت میں آتا تھا جس کی وجہ سے وزیرِاعظم نے ملازموں کے آڈٹ کا بھی حکم دے دیا وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے جس جس چیز پر ہاتھ رکھا وہ نقصان میں ہی ہیں، 

 جبکہ خود کو گیس کا آئن اسٹائن سمجھنے والے شاہد خاقان عباسی نے گیس سیکٹر کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑا ہے انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کو گیس کی جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کردی، کیونکہ ملک کی بہت بڑی آبادی قدرتی گیس سےمحروم ہے۔
وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ سمیت 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ سمیت 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے Reviewed by Shama naaz on 03:47 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →