میکسکو میں تیل کی ایک غیر قانونی پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔


تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت میکسکو سٹی کے شمال میں 105 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہڈالگو ریاست کے شہر تلاہو للپان میں پیش آیا اور دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے شعلے بلند ہوئے اور شہری ہر طرف مدد کے لیے پکارتے نظر آئے جب واقعہ پیش آیا تو مقامی افراد غیرقانونی پائپ لائن سے بوتلوں سمیت دیگر اشیا میں تیل بھرنے میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

خیال رہے کہ میکسکو کی حکومت نے تیل چوری کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس کے سبب 2017 میں میکسکو کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا

میکسکو کے صدر آندرے لوپیز نے ہفتے کی صبح جائے وقوع کا دورہ کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاستی حکومت سے متاثرہ افراد کی مدد کا مطالبہ کرتا ہوں حادثے کے بعد فوری بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ آئل کمپنی پیمیکس کی ایمبولینسوں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

سیکیورٹی وزیر الفونسو نے کہا کہ واقعے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے آئل کمپنی پیمیکس نے بتایا کہ اسی دوران ریاست کوریٹارو میں بھی ایک جگہ پائپ لائن میں آگ لگی تھی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،

رپورٹس کے مطابق میکسکو میں تیل کی لائنوں سے چوری اور اس کے نتیجے میں دھماکے اکثر ہوتے رہتے ہیں اور تیل کی چوری میں بڑے بڑے ڈرگ ڈیلر اور کرپٹ مافیا ملوث ہے مذکورہ حادثے کے بعد حکومت نے تیل کی اہم پائپ لائنوں کو بند کر کے پیمیکس کی تیل کی پیداواری سہولت کی حفاظت پر فوج کو مامور کردیا ہے،

حکومت کی جانب سے تیل چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ملک بھر میں تیل اور گیس کی کمی کی شکایات موصول ہوئیں اور جائے وقوعہ پر موجود مقامی افراد نے اس دھماکے اور ہلاکت کی وجہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کو قرار دیا۔
میکسکو میں تیل کی ایک غیر قانونی پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میکسکو میں تیل کی ایک غیر قانونی پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ Reviewed by Shama naaz on 07:10 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →