وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی وزیر خزانہ اسد عمر


 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اسٹیچوٹیری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے اجرا کا اختیار ختم کردیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہوگی اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت فی الحال انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جارہی بلکہ ہم دیگر راستوں پر غور کر رہے ہیں،


چیمبر آف کامرس کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کا ممبر رہا ہوں اور یہ میرا گھر ہےانہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں معیشت کا پہیہ نجی شعبہ چلاتا ہے اور اس کے لیے ہم تجارت کو آسان بنانے کی کوشش میں ہیں اور کئی اقدامات کیے جارہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو کاروبار دوست ملک کی رینکنگ میں 147 سے 136 تک آگئے ہیں اور اسے 100 سے کم میں لے کر جانا چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 30 سالوں میں اپنی معیشت کو اصراف پر مبنی بنادیا ہے جس کی وجہ سے ہماری بچت دنیا کی سب سے کم ہوگئی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی دنیا سے بہت پیچھے رہ گئی ہے

جس کی وجہ سے پکستان کا تجارتی خسارہ بھی بڑھ کر خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے اور اس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی انہوں نے بتایا کہ ہماری جو در آمدی کھپت ہے اس کو پالیسیز کے ذریعے کنٹرول کریں گے جو 23 تاریخ کے فنانس بل میں بھی آپ کو نظر آئے گی۔

وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی وزیر خزانہ اسد عمر وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی وزیر خزانہ اسد عمر Reviewed by Shama naaz on 01:28 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →