لسبیلہ میں بس اور ٹرک میں تصادم 26 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے 26 افراد جھلس کر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے
مسافر بس میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھی جس دوران بیلہ کراس کے مقام پر اس کا ٹرک سے تصادم ہوا اور ٹرک میں ایرانی ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے
حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی ریسکیو اہلکار بس سے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ان کی طرف سے کوچ اور ٹرک میں لگی آگ بجھانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
لسبیلہ میں بس اور ٹرک میں تصادم 26 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے
Reviewed by Shama naaz
on
19:37
Rating:

No comments