وزیراعظم عمران خان کل 2روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے
عمران خان کل 2روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے دورے میں ایل این جی کی قیمت میں کمی ایک سال کیلئے ادھارایل این جی دینے سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کوایک لاکھ نوکریوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،
وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر قطر کیلئے روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہشاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر، مشیر وزیراعظم زلفی بخاری، اور معان خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد شامل ہوں گےبتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران قطر کے امیرتمیم بن حمادالتھانی،اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے
مذید پڑھیں ،،
وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں ایل این جی کی قیمت میں کمی پر بات کریں گےاسی طرح پاکستان کوایل این جی ایک سال تک ادھار دینے پر بھی بات ہوگی پاکستان کا ایل این جی کی مدد میں امپورٹ بل 4ارب ڈالرہے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بھی بات کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کیلئے اسٹوریج یونٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے،
وزیراعظم کے دورہ قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مالی خسارے کو پورا کرنے مالی امداد، برآمدات میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری لانے سمیت دیگر معاہدوں کے لیے دوست ممالک جن میں چین ، ترکی،سعودی عرب ، یواے ای ، ملائشیاء کے دورے کرچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کل 2روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے
Reviewed by Shama naaz
on
00:29
Rating:

No comments