صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے



کان کن گہری کان میں کھدائی میں مصروف تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا لیویز کے مطابق واقعے میں کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں
بعد ازاں ریسیکو اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر دکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا

واقعے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے، جو گزشتہ کچھ سالوں سے ضلع دکی میں کان کنی کے پیشے سے وابستہ تھے۔پاکستان مائینس لیبر ایسوسی ایشن کے رہنما بخت نواب کا کہنا تھا کہ کان کنوں کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے اور کان کن اپنی جان کی قیمت پر کوئلہ نکال رہے ہیں

خیال رہے کہ یکم جنوری 2019 سے اب تک دکی میں 13 کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں اس سے قبل دکی کی ایک کان میں گیس کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے Reviewed by Shama naaz on 05:43 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →