متحدہ عرب امارات یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی میں 3 ارب امریکی ڈالر جمع کروانے کی کا اعلان کردیا
یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے اماراتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد کرنے کے لیے کیا گیا ہے ابوظہبی فنڈز برائے ترقیاتی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم آئندہ چند روز کے اندر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائیں گے تاکہ پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا جاسکے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد پر کی جارہی ہےخبر رساں ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
ایس بی پی کو دی جانے والی رقم تقریباً 4 کھرب 16 ارب روپے سے زائد ہے جو صحت، توانائی، تعلیم اور روڈ انفرااسٹریکچر کے 8 جاری منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے رقم کی منتقلی کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم اس دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔
متحدہ عرب امارات یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی میں 3 ارب امریکی ڈالر جمع کروانے کی کا اعلان کردیا
Reviewed by Shama naaz
on
03:19
Rating:

No comments