4ماہ میں معیشت مستحکم ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو اسے معاشی مسائل خصوصاً ریکارڈ مالی خسارے کا سامنا تھا لیکن خراب صورتحال میں چین ہمارے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہواترک ادارے ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا خراب معیشت، مالی مسائل اور بیرونی قرضوں سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم اپنی موثر معاشی پالیسی کی مدد سے ان تمام چیلنجز کا سامنا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب ہم ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی برآمدات اور غیر ملکی ترسیل زر کو بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں ان کا کہنا تھا کہ
چین نے ہماری کافی مدد کی اور پاک چین اقتصادی راہدری اور گوادر میں سرمایہ کاری سمیت چین کے تعاون سے شروع کیے گئے متعدد منصوبوں کی بدولت مستقبل کے پاکستان میں چین کا کردار انتہائی اہم ہو گا،
انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن وہ ہماری اس پیشکش کو کئی بار مسترد کر چکا ہے جس کی وجہ بھارت میں 2019 میں ہونے والے انتخابات ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو پیشکش کی کہ آپ ایک قدم بڑھیں،
ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن مہم چلانے کے لیے پاکستان مخالف جذبے کو ابھار رہے ہیں کیونکہ بھارت میں اس نعرے کو ووٹ ملتا ہے۔
4ماہ میں معیشت مستحکم ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان
Reviewed by Shama naaz
on
15:30
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
15:30
Rating:


No comments