بہتر کاشت سے گندم کی 60 من ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے





پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے

جبکہ جدید طریقہ کاشت سے 60 من فی ایکڑ تک گندم کی 
پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار پوٹاش کے استعمال سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ کاحصول ممکن ہو سکے گا


اگر سفارش کردہ مقدار کے مطابق بیج کی بوائی اور جڑی بوٹیوں پر بروقت قابو پانے سمیت بیج کو دوائی لگا کر کاشت کیاجائے تو فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے 

نوکیلے اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں بشمول باتھو ، لہلی، لہیہ وغیرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے پہلے پانی کے بعد وتر حالت میں سپرے کرناچاہیے ،


نوکیلے و چھوٹے پتے والی جڑی بوٹیوں بشمول دنبی سٹی ، جنگلی جئی کو کنٹرول کرنے کیلئے دوسرے پانی کے ساتھ سپرے اشد ضروری ہے 


کاشتکاروں کو پیداوار بڑھانے کیلئے اس عز م کا اعادہ کرناچاہیے جدید ٹیکنالوجی کے استفادہ سمیت ماہرین زراعت کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

بہتر کاشت سے گندم کی 60 من ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے بہتر کاشت سے گندم کی 60 من ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے Reviewed by Shama naaz on 19:02 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →