پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم ایل وائی 80 سے فائر پاور کا کامیاب تجربہ


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے قریب ڈیفنس فائرنگ رینجز میں دو ہفتوں سے جاری جنگی مشقوں 'البیضا 2019' کے دوران پاک فوج کے ایئر ڈیفنس کی طرف سے فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فائر پاور کا مشاہدہ کیا اور طویل فاصلے پر مار کرنے والے ویپن سسٹم 'ایل وائی 80' کے کامیاب تجربے پرایئر ڈیفنس کو مبارک باد پیش کی،


آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل وائی 80 آرمی کے ایئر ڈیفنس نظام میں اہم اضافہ ہے جبکہ ایئر ڈیفنس، پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر فضائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ویپن سسٹم کی کامیاب شمولیت پر پاک آرمی کو مبارک باد پیش کی۔

فائر پاور کے مظاہرے کی تقریب میں کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک تھی۔

پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم ایل وائی 80 سے فائر پاور کا کامیاب تجربہ پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم ایل وائی 80 سے فائر پاور کا کامیاب تجربہ Reviewed by Shama naaz on 12:53 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →