وزارت قومی صحت قواعد و روابط نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے


نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر این ای او سی کی جانب سےجاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ سے دسمبر 2018 میں لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہےصوبائی محکمہ صحت کی سرپرستی میں ماہانہ بنیاد پر پاکستان بھر سے 58 پانی کے نمونے لیے گئے اور ان کا ٹیسٹ علاقائی حوالے سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ این آئی ایچ اسلام آباد میں کیا گیا،

وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق خطرات کے باعث تمام والدین پر زور دیا گیا ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اگلی مہم میں پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں جس کی مہم 21 جنوری کو شروع ہوگی نیشنل کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ وائرس کی موجودگی کے باوجود ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن کمزور بچوں میں وائرس رہ جانے کے خطرات بدستور ہیں،

مذید پڑھیں،،

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے پولیو سمیت تمام قابل علاج بیماریوں کی ویکسینیشن معمول کے مطابق اور گھر گھر مہم دونوں حوالوں سے ضروری ہے پولیو کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ ٹی اے جی کی جانب سے اس حوالے سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ کسی وجہ سے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں پرتوجہ مرکوز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وائرس دوبارہ سر نہ اٹھا سکے گروپ کا اجلاس 11 جنوری اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جہاں اس حوالے سے ہونے والی بہتری اور دیگر معاملات کو جانچا گیا۔
وزارت قومی صحت قواعد و روابط نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے وزارت قومی صحت قواعد و روابط نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے Reviewed by Shama naaz on 19:45 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →