پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی


تھائی لینڈ کےشہر پتایا میں جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جاری تھی جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں پاکستان کے عباس زیب اور فرحان ہاشمی کا مقابلہ بالترتیب بھارتی کھلاڑیوں اُتکرش اور ویر چوٹرانی سے ہوا دونوں کھلاڑیوں نے طویل عرصے تک دنیائے اسکواش پر پاکستان کی حکمرانی کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے علیحدہ علیحدہ میچز میں روایتی حریف کو زیر کیا۔

پاکستانی ٹیم نے جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 0-2 سے اپنے نام کرلی پانچ سیٹ پر مشتمل میچ میں فرحان ہاشمی کو پہلے سیٹ میں 11-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ میں انہوں نے حریف کو 9-11 اور 7-11 سے مات دی

میچ اس وقت سنسنی خیز بنا جب فرحان ہاشمی چوتھا سیٹ 11-5 سے ہار گئے تاہم آخری سیٹ اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے 9-11 سے اپنے نام کیا دوسرے میچ میں عباس زیب نے اُتکرش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 4-11، 2-11 اور 6-11 سے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔


پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی Reviewed by Shama naaz on 03:50 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →