سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف الزامات کی تحقیقات پولیس اور ایف بی آر کے سپرد کر دی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مستعفی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے خلاف الزامات کی تحقیقات پولیس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سپرد کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ ابھی ختم نہیں کر رہے
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران مستعفی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کے وکیل علی ظفر اور عدالتی معاون فیصل صدیقی و دیگر پیش ہوئے دوران سماعت وکیل علی ظفر نے بتایا کہا اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے صرف وزارت سے استعفیٰ دیا ہے، ہم اس معاملے کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت دیکھ رہے ہیں کہ کیا وہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف الزامات کی تحقیقات پولیس اور ایف بی آر کے سپرد کر دی
Reviewed by Shama naaz
on
01:08
Rating:

No comments