باڈی بلڈنگ پاکستانی نوجوان کا مقبول ترین مشغلہ بن گیا


           

باڈی بلڈنگ پاکستانی نوجوان کا مقبول ترین مشغلہ بن چکا  ہے نوجوانوں میں تیزی سے یہ مشغلہ پھیل گیا ہے نوجوان خود کو خبصورت دیکھائی دینے کے لیے روزانہ باڈی بلڈنگ کے لیے باڈی بلڈنگ جمز کا رخ کرتے ہیں،

ناصرف نوجوان جسم کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ہر طریقہ اپنانے کو تیار پھرتے ہیں اور باڈی بلڈنگ میں ٹائٹل جیتنے کی خواہش میں کئی نوجوان غیرممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ،

مذید پڑھیں،،

ملک بھر میں ایسے جم موجود ہیں جو نوجوانوں کو انتہائی بھاری بھر اور جعلی میڈیسن فراہم کرکے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں لیکن اس صورتحال میں جہاں لڑکوں کو غلط مشورے دیکر ان سے ناجائز رقم وصول کی جاتی ہے وہی اس غیرقانونی اقدام سے پاک جم کلبوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے جہاں نوجوانوں کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جاتی ہے اور انہیں ہر طرح کی گائیڈنس فراہم کی جاتی ہے۔

اس شوق سے وابستہ افراد کہتے ہیں ہم اسے شوق کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لکر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں نوجوان کہتے ہیں اگر توجہ دی جائے تو یہ شوق کے ساتھ ساتھ روزانہ جم کرنے سے انسانی صحت میں بہتری آتی ہے ،

مذید پڑھیں،،

مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے توایسے میں لڑکوں کیلئے مناسب خوارک کا حصول دشوار ہوچکا ہے اور وہ شارٹ کٹ راستے اختیار کرنے کیلئے میڈیسن کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب والدین بچوں کو اس پیشے سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں آجکل جم والے نوجوانوں سے دو دو تین تین ہزار روپے لیکر مختلف قسم کے پروگرام کرنے کو کہتے ہیں اور ایسے ہی اس سلسلے کو مزید آگے بڑھا کر لڑکوں کومزید ایک سے ایک پروگرام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

اور جو لڑکاپہلے اتنا وقت لگا چکا ہوتا ہے وہ اس امید پر کہ پہلے بہت کچھ صرف کرچکا ہوں اب مزید خرچہ نہ کرنے سے پہلے کی محنت اور اخراجات ضائع کرنے کے مترادف ہے وہ اسی بات کو مدنظر رکھ غیرممنوعہ ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کا آہستہ آہستہ منفی اثر ہوتا ہے۔
باڈی بلڈنگ پاکستانی نوجوان کا مقبول ترین مشغلہ بن گیا باڈی بلڈنگ پاکستانی نوجوان کا مقبول ترین مشغلہ بن گیا Reviewed by Shama naaz on 09:03 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →