پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیے تمام شہروں میں کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا میڈیکل اسٹورز پر ڈرگز انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے میڈیکل سٹورز کو چیک کرنے کی ہدایت
پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے نشے سے محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے تمام ادارے حکمت عملی کے تحت کام کرے اور منشیات کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرے
پنجاب حکومت نے تمام شہروں میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر قیادت اجلاس منعقد کئے گئے ہیں
طلباءکو تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے اسی لئے حکومت منشیات کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے۔
سکولز، کالجز سمیت تمام سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پر بھی پابندی عائد ہے ڈپٹی کمشنرز نے ڈرگز انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے میڈیکل سٹورز کو چیک کریں اور نشہ آور ادویات صرف علاج و معالجہ میں استعمال کے لئے اجازت دی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کریں۔
منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے معاشرے میں زہر پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس ضمن میں انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو کہ باقاعدگی سے وزٹ کریں گی ڈسٹرکٹ آفیسر اکسائز نارکوٹیکس کو ہدایت کی کہ وہ انہیں اس بارے باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیے تمام شہروں میں کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا میڈیکل اسٹورز پر ڈرگز انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے میڈیکل سٹورز کو چیک کرنے کی ہدایت
Reviewed by Shama naaz
on
01:17
Rating:

No comments