دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز میں ابھی کئی ماہ باقی ہے مگر اس کی مشکلات میں بظاہر کوئی کمی نہیں آسکی ہے اور اب فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس کا سامنا ہے


             

1979 کی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کے بیٹے متقی سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہے

متقی سرور نے کہا فلم وار کی ریلیز کے بعد اس کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے اعلان کیا تھا کہ وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بنانے جارہے ہیں اور میرے والد جنہوں نے مولا جٹ بنائی تھی، نے ڈائریکٹر کو کہا کہ چونکہ وہ ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹس کے مالک ہیں، تو بلال لاشاری اسے ہم سے رائٹس خریدے بغیر نہیں بناسکے دوسرا آپشن مل کر فلم بنانے کا تھا2017 میں سرور بھٹی نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے کام کرنے والے ٹربیونل میں درخواست دائر کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا تھا۔

متقی سرور باہو فلمز کارپوریشن کے سربراہ ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے بلال لاشاری اور پروڈیوسرز کو اس ٹائٹل، کرداروں اور ڈائیلاگز کے استعمال سے روکا تھا، یہ مقدمہ تاحال زیرسماعت ہےان کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں بھی نئی فلم کی ٹیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی اور ایک تحقیقات جاری ہے



جمعے کو کاپی رائٹس ٹربیونل نے پروڈیوسر عمارہ حکمت، ڈائریکٹر بلال لاشاری، مصنف ناصر ادیب، نئی فلم کی کاسٹ، سیکرٹری اطلاعات اور تمام سنسر بورڈز کے سربراہان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے متقی سرور نے دعویٰ کیا 'میں نے انتباہی نوٹسز فلم سے متعلق ہر فرد کو بھیجے تاکہ وہ اس پراجیکٹ سے خود کو اس وقت تک دور رکھیں جب تک یہ زیرسماعت ہے، مگر کسی نے ان کی پروا نہیں کی،

سرور بھٹی نے کہا لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کاپی رائٹس کی اہمیت جائیداد کے حقوق جتنی ہی ہوتی ہے، بیرون ملک اگر اسٹارز کو سزا دی جاسکتی ہے تو ایسا ہمارے میں بھی ہونا چاہئے وہ قانون سے بالاتر نہیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کی جائے گی اس فلم کی تیاری پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا مگر کچھ عرصے پہلے 1979 کی مولا جٹ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔


دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز میں ابھی کئی ماہ باقی ہے مگر اس کی مشکلات میں بظاہر کوئی کمی نہیں آسکی ہے اور اب فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس کا سامنا ہے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز میں ابھی کئی ماہ باقی ہے مگر اس کی مشکلات میں بظاہر کوئی کمی نہیں آسکی ہے اور اب فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس کا سامنا ہے Reviewed by Shama naaz on 08:10 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →