ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) ملوث تھی اور اس ،حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کے 5 سہولت کاروں کو مختلف کارروائیوں کے دوران کراچی، حب، کوئٹہ اور خضدار سے گرفتار کیا گیا انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو متاثر کر کے پاکستان اور چین کے تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کے تحت کیا گیا تھا۔
،،مذید پڑھیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور چاہتے تھے کہ چینی شہری کراچی کو غیر محفوظ شہر سمجھیں امیر شیخ نے چینی قونصل خانے پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ دہشت گرد گزشتہ 4 ماہ سے قونصل خانے خاص طور پر اس کے ویزا سیکشن کی ریکی کررہے تھے،
امیر شیخ نے بتایا کہ دہشت گرد قونصل خانے کے ویزا سیکشن میں بیٹھ کر دروازے کھلنے کے اوقات اور دیگر تفصیلات کا مشاہدہ کرتے تھےانہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں نے ٹرین کے ذریعے اسلحہ کوئٹہ سے کراچی پہنچایا جبکہ اسلحہ اور دیگر آلات کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک گھر میں چھپایا گیا تھا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں نے جعلی شناختی کارڈ بھی استعمال کیے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) ملوث تھی اور اس ،حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی
Reviewed by Shama naaz
on
18:35
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
18:35
Rating:


No comments