ملک بھر میں بارش سردی میں اضافہ پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سبب جمعے سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور جھنگ، فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے دوسری جانب ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ بگروٹ میں بھی برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا
لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم آبرآلود اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
ملک بھر میں بارش سردی میں اضافہ پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا
Reviewed by Shama naaz
on
09:15
Rating:

No comments