وفاقی کابینہ نے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ سے دونوں کے نام نہیں نکالے گئے،

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا واضح رہے کہ 16 جنوری کو سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاوٹنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے فی الحال نکال دینے کا حکم دیا تھا،

وزیراعظم عمران خان نے وزرات داخلہ کو ہدایت کی کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے فوری خارج کر دیئے جائیں عدالت عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ 'عدالتی حکم کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کر سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو ان کے نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جے آئی ٹی کے لیے ہدایت موجود ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو کو مسلسل معاونت فراہم کرے اور نیب، عدالت عظمیٰ کے احکامات کا انتظار کیے بغیر ہی ریفرنس دائر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیا جائےگا شہزاد اکبر نے بتایا کہ نئے چیف جسٹس مقدمے کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ جج مقرر کریں گےانہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ گذشتہ 10برس کے دوران کیسز کی پیروی کے لیے فیس کی ادائیگی، ان کیسز کا اسٹیٹس سمیت بیرون ممالک میں لابنگ کے لئے کتنے فنڈز جاری ہوئے، تمام تر معلوت اور اعداد و شمار آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں،

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے میڈیا افتخار درانی نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ کی منظوری وزرات داخلہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا وفاقی کابینہ نے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا Reviewed by Shama naaz on 14:30 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →