کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے؟
پاکستان میں متعدد مٹھائیاں ملتی ہیں جن میں برفی، گلاب جامن، چم چم، جلیبی، بالو شاہی رس بھری پتیسہ اور دیگر لاتعداد نام موجود ہیں
حکومت پاکستان نے اب ضرور قومی مٹھائی کا اعلان کردیا ہے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کے لیے ایک پول ہوا جس میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے۔
15 ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا گیا اور وہ کوئی اور نہیں ہر ایک کی پسند گلاب جامن ہے۔
جی ہاں گلاب جامن، جسے اس پول میں 47 فیصد ووٹ ملے گلاب جامن کو یہ اعزاز مل گیا ہے۔
گلاب جامن پاکستان کے پسندیدہ ترین میٹھے میں سے ایک ہے،
جو دنیا کے مختلف حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے، یہ شیرے سے بننے والی مٹھائی ہے جس کی تیاری کے لیے ملک پاﺅڈر کا استعمال ہوتا ہے اور اسے گھی میں تلا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہ میں جاتے ہی یہ گھل جاتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے؟
Reviewed by Shama naaz
on
02:18
Rating:

No comments