سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے



عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی اسکولوں کی جانب سے رد عمل کے نتیجے میں سامنے آنے والے اقدامات کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،

سماعت کے دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نجی اسکولوں نے دسمبر میں فیس کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اسکولوں میں سہولیات میں کمی کرنا شروع کردی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف اسکولوں کی انتظامیہ نے کچھ اساتذہ کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا ہے


 چیف جسٹس نے سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی حکم پر ردِ عمل کے طور پر اقدامات اٹھانے والے اسکولوں کی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کریں سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے عدالت کو بتایا کہ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے اپنے بچوں کے ساتھ بھی اسکول میں برا برتاؤ کیا جارہا ہےچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسکولوں کی جانب سے یہ ردِ عمل فیسوں میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد سامنے آئے ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کی عزت ہے۔

سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے Reviewed by Shama naaz on 08:53 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →