پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا


شعیب ملک چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ٹاس میں کامیابی کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے کے واقعے کے باعث انہیں قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لیں گے۔

تحریر جاری ہے‎

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں تبریز شمسی کی جگہ عمران طاہر کو واپس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 جنوری 2019 کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم نے میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں،

پاکستان شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر۔

جنوبی افریقہ فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور بیورین ہینڈریکس

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی جبکہ ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا Reviewed by Shama naaz on 00:20 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →