جاڑے کے موسم نے انگڑائی لی اور سرسوں کے کھیت لہلہا اٹھے پنجاب کا کسان خوشی سے جھوم اٹھا
جاڑے کے موسم نے انگڑائی لی اور سرسوں کے کھیت لہلہا اٹھے پنجاب کا کسان خوشی سے جھوم اٹھا سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی ساتھ لسی کا بڑا گلاس پنجاب کا من بھاتا کھاجا اور سردیوں کی سوغات ہے پھول اگر ہمارے کھانوں کو رنگ و خوشبو عطا کرتے ہیں تو ہرے بھرے پتے ہمارے کھانوں کو تنوع بخشتے ہیں اور دسترخوان کی زینت بڑھاتے ہیں پاکستان کے ہر حصے میں بے شمار ساگ پیدا ہوتے ہیں میدان ہو یا پہاڑ، ساحلی علاقہ ہو یا خشک زمین ساگ کسی نہ کسی شکل میں پائے جاتے ہیں،
طبّی سائنس کی جدید تحیقیق کے مطابق سرسوں کے پتّوں کے ساگ میں حیاتین ، کیلشیئم اور فولاد کے علاوہ گندھک بھی پوئی جاتی ہے ۔اس کی غذائیت گوشت کے برابر ہے ۔ یہ ساگ خون کے زہریلےمادّوں کو ختم کرکے خون صاف کرتا ہے ،
مذید پڑھیں،،
سرسوں کے ساگ ، مکئی کی روٹی اور مکھن کو ایک عمدہ غذا قرار دیا ہے ۔ دار چینی ، بڑی الائچی ، کالا زیرہ پیس کر ساگ کے اوپر چھڑک کر کھانے سے گیس یا پیٹ میں مروڑ کی تکلیف نہیں ہوتی ، حکماء کے مطابق سرسوں کا ساگ اپنی تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ، قبض کشا اور پیشاب آور ہے ۔اس کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں اور بھوک بڑھ جاتی ہے ،
مذید پڑھیں،،
پالک کے علاوہ سویا، میتھی، بتھوا، سرسوں، خرفہ، مولی کے ساگ عام طور پر کھانوں میں شامل ہوتے پالک ایک عام ساگ ہے لیکن غذائیت سے بھرپور، معدہ اور جگر کی اصلاح کرکے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ اس کا سالن مرغ، گوشت اور دالوں اور پنیر کی آمیزش سے بھی پکتا اور لذیذ ہوتا ہے ہرے ہرے دھنیے کی نازک پتیاں اور مہکتا پودینہ کھانوں کو سجانے اور مہکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے،
ہر کھانے میں ان کا بڑا ساتھ ہے ان کی بنی چٹنی مزدور کا من و سلوی ہے ایشیا میں جاڑے کا موسم صحت کے لحاظ سے زیادہ سازگار ہوتا ہے اس موسم میں بے شمار ساگ پیدا ہوتے ہیں جن سے لذیذ اور توانائی بخش غذائيں تیار کی جاتی ہیں۔
جاڑے کے موسم نے انگڑائی لی اور سرسوں کے کھیت لہلہا اٹھے پنجاب کا کسان خوشی سے جھوم اٹھا
Reviewed by Shama naaz
on
06:24
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
06:24
Rating:

No comments