سردی میں اضافے کے ساتھ گرم کپڑے مہنگے فروحت ہونے لگے بازار جانے والوں کے ہوش اڑ گئے ملبوسات، کمبل، سویٹرز، کی قیمتیں دگنی ہوگئیں
بازار جانے والوں کے ہوش اس وقت اڑ گئے کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ اب نئے ملبوسات کی قیمت ان کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے دکان دارکہتے ہیں کہ اب کی بار آؤ تو پیسے کچھ زیادہ لے کر آنا کیوں کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی گرم ملبوسات کی مانگ بڑھ گئی ہے
تاہم گرم ملبوسات مہنگے ہونے کی وجہ سے غریبوں کے ساتھ متوسط طبقہ نے بھی بچت بازاروں اور ٹھیلوں کا رخ کرلیا لیکن رواں سال ان بازاروں میں غریب اورمتوسط طبقے کو مایوسی کا سامنا ہے ملبوسات، کمبل، سویٹرز، جیکٹس کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں۔
بڑھتی مہنگائی میں خوشحال طبقے کے لنڈ بازاروں کا رخ کرنے سے رواں سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں میں پرانے گرم ملبوسات کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں جو غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہیں،
دوکاندار مان مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں
بازاروں اور دکانوں میں سوئیٹر کی قیمت1500 تا 3000 روپے، جیکٹ کی قیمت 2000 سے 4000 روپے کمبلوں کی قیمت 5000 روپے سے 7000 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے شہری بازار کی کم قیمت کے ملبوسات کی سہولت سے محروم ہورہے ہیں۔
سردی میں اضافے کے ساتھ گرم کپڑے مہنگے فروحت ہونے لگے بازار جانے والوں کے ہوش اڑ گئے ملبوسات، کمبل، سویٹرز، کی قیمتیں دگنی ہوگئیں
Reviewed by Shama naaz
on
22:34
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
22:34
Rating:


No comments