پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رات انتہائی خراب موسمی حالات میں ریسکیو ٹیموں نے 3 بج کر 15 منٹ پر آپریشن کا آغاز کیا اور تمام سیاحوں کو نکال کر مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق توحید آباد میں پاک فوج کے دستوں سمیت ایئر فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا

توحید آباد میں شدید برفباری کے باعث سیاح پھنس گئے تھے اور انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے سیاحوں کی تعداد 50 کے قریب ہےاس سے قبل ایک ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ نتھیا گلی کے قریب توحید آباد کے مقام پر سیاحوں کے پھنسنے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں

انہوں نے بتایا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں ادویات اور خوراک کا سامان لے کر گئی ہیں، وہاں برف باری کے باعث سڑکیں بند ہیں اور گاڑیاں پھنس ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج مختلف امدادی آپریشن کے ذریعے پھنسے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرچکی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں پاک فوج نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گلیشیئر میں پھنسنے والے روسی کوہِ پیما الیگزینڈر گوبیافو کو بحفاظت اتار لیا تھا۔

  روسی کوہِ پیما شمالی علاقہ جات میں بیافو گلیشیئر میں 20 ہزار 6 سو 50 فٹ بلند چوٹی لوٹک پر پھنس گئے تھے، تاہم پاک فوج نے انہیں باحفاظت وہاں سے نکال لیا تھا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا تھا۔

اس سے قبل جون 2018 میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہنزہ میں اولتر چوٹی سر کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں بچالیا تھا۔

پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا Reviewed by Shama naaz on 01:22 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →