پاکپتن کچہری میں فائرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی



پولیس کے مطابق پاکپتن کچہری میں قتل سمیت سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ پیشی کے لیے آئے تھے کہ اسی دوران مسلح ملزمان بار میں داخل ہوئے اور شوکت وٹو ایڈووکیٹ کے چیمبر میں فائرنگ کر دی ملزمان کی فائرنگ سے ابراہیم ملکانہ، اس کا بھائی افراہیم ملکانہ اور یوسف بھٹی نامی وکیل کا کلرک بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا


ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا ملزمان نے کچہری میں 2 مقامات پر فائرنگ کی جس پر کچہری میں موجود وکلا اور شہریوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ کچہری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،

مذید پڑھیں،،

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےپولیس کے مطابق ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ نے قتل سمیت سنگین مقدمات میں 6 روز قبل ہی عبوری ضمانت لے رکھی تھی جس کی پیشی کے لیے وہ آج کچہری میں آئے تھےوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق 4 لوگوں نے احاطہ کچہری میں فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے پورے شہر کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ترجمان کے مطابق ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی لیکن ورثا کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی تو فسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کر لی جائے گی۔
پاکپتن کچہری میں فائرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی پاکپتن کچہری میں فائرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی Reviewed by Shama naaz on 00:13 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →