دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کر لیا گیا
یہ ہے سٹراٹولانچ نامی طیارہ جسے بالائی خلاء میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےجون 2017 میں اسے متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس طیارے کی آزمائش جاری ہے اور پہلی باقاعدہ پرواز 2019 میں اڑان بھرے گی مگر اب اس نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایک اہم پیشرفت اس وقت کی جب اس کے نوز وہیل کو تیز رفتار رن وے ٹیسٹ میں زمین سے اوپر اٹھانے میں کامیابی حاصل کی گئی
سٹراﺅلائنچ ٹیم نے تیز رفتار ٹیکسی ٹیسٹنگ 9 جنوری 2019 کو کی تھی تین مرحلے کے ٹیسٹ کے دوران ٹیم نے 119 ناٹ کی حد رفتار تک طیارے کو دوڑایا یہ اس طیارے کے ٹیسٹ کا نیا سلسلہ تھا جس کا انجن ٹیسٹ گزشتہ سال نومبر میں ہوا تھا ویسے یہ جان لیں کہ یہ طیارہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے بازوﺅں کا گھیراﺅ فٹبال کے گراﺅنڈ سے بھی بڑا ہے، جیسا آپ نیچے تصاویر میں دیکھ کر بھی اندازہ کرسکیں گے۔
مذید پڑھیں،،
یہ طیارہ سٹراٹولانچ سسٹم نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی ملکیت مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کے پاس ہے، جن کا اکتوبر 2018 میں انتقال ہوا تھا پال ایلن کا اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد ایسے طیارے کو بناتا تھا جو زمین کے نچلے مدار تک آسان، قابل بھروسا رسائی فراہم کرسکے اس طیارے کے ذریعے راکٹوں کو فضاء میں لانچ کرنے میں مدد ملے سکے گی اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے یہ عمل زیادہ سستا ہوجائے گا جبکہ کمرشل اسپیس پروازیں بھی ممکن ہوسکیں گی
اس کی 385 فٹ کے پر یا بازو کسی فٹ بال فیلڈ سے زیادہ چوڑے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بناتے ہیں اس طیارے کے نوز سے دم تک لمبائی 238 فٹ ہے جبکہ یہ 50 فٹ لمبا ہے اور اس میں 6 انجن نصب کیے گئے ہیں اس کا وزن پانچ لاکھ پونڈ ہے اور اس کے دونوں کیبن کے لیے 28 پہیے لگے ہوئے ہیں اسے باقاعدہ پرواز کے لیے اہل قرار دینے سے قبل اس کے کئی طرح کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جو ابھی کیے بھی جارہے ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کر لیا گیا
Reviewed by Shama naaz
on
00:41
Rating:

No comments