محکمہ لائیو اسٹاک غربت حتم کرنے کے لیے میدان میں آگیا ہے مرغیوں کو مختلف شہروں میں لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے
ابتدائی طور پر ہر شہر میں شہریوں میں 100 یونٹ تقسیم کر دیئے گئے ہیں ایک یونٹ میں پانچ مرغیاں ایک مرغا شامل ہیں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے شہریوں میں مرغبانی کے فروغ کے لیے مرغیاں تقسیم کی گئیں محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسران کا کہنا ہے اس مہم سے مرغبانی میں فروغ ملے گا اور لوگوں کی مدد بھی ہوگی،
پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یونٹ شہریوں کو بارہ سو روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے شہریوں کو دی جانے والی مرغیاں گولڈن نسل کی ہیں جو سالانہ ایک سو ستر انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، شہری کہتے ہیں اس سے انکو روزگار میں کافی مدد ملے گی شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے
شہریوں کا کہنا ہے اس اقدام سے لوگوں کو ذریعہ معاش میں بھی کافی مدد ملے گی اور مرغبانی کو فروغ بھی ۔
محکمہ لائیو اسٹاک غربت حتم کرنے کے لیے میدان میں آگیا ہے مرغیوں کو مختلف شہروں میں لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
10:21
Rating:

No comments