یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سنتاگاما اسکوائر میں ہزاروں افراد نے یونان کے شمال میں واقع پڑوسی ملک مقدونیہ کا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیہ رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں


احتجاجی مظاہرین کو قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے پیٹرول بم اور پتھر اچھالتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں مظاہرین پر آنسو گیس برسائے یونانی دارالحکومت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں پارلیمنٹ کے سامنے ہوئیں جہاں مظاہرین نے جھنڈے لہرا کر ’مقدونیہ یونان ہے‘ کے نعرے بلند کیے اور پڑوسی ملک کے ساتھ کیے گئے تاریخی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا،

یونان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت مقدونیہ نے اپنا نام جمہوریہ مقدونیہ سے جمہوریہ شمالی مقدونیہ کرنے پر اتفاق کیا ہےاحتجاجی ریلی کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن گیورگوس نے کہا کہ مقدونیہ نام چھوڑنے کا مطلب ہماری زمین چھوڑنے کے مترادف ہے، اس ریلی کا مقصد سیاست دانوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارا نام ہماری روح ہے46 سالہ گیورگس کا کہنا تھا کہ کہ شمالی یونان کے ایک قصبے پتولیمایدا میں وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں

ہم ایسا معاہدہ نہیں چاہتے جو ہمیں اقلیتوں کے مسائل سے ہماری حفاظت نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں رائے شماری سے قبل ہونے والے احتجاج میں تقریباً 60 ہزار افراد نے شرکت کی

خیال رہے کہ مقدونیہ کے نام کی تبدیلی سے متعلق معاہدے پر آئندہ ہفتے رائے شماری کے بعد اس کی توثیق کی جائے گی، تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس معاہدے کی مخالفت میں ووٹ دیں گیں یونان کے وزیراعظم ایلیکسس تسیپراس کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کے باجود معاہدے کو آگے بڑھانا قومی فریضہ ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سنتاگاما اسکوائر میں ہزاروں افراد نے یونان کے شمال میں واقع پڑوسی ملک مقدونیہ کا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیہ رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سنتاگاما اسکوائر میں ہزاروں افراد نے یونان کے شمال میں واقع پڑوسی ملک مقدونیہ کا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیہ رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں Reviewed by Shama naaz on 09:53 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →